فواد چوہدری کی عدالت عظمیٰ کے خلاف ہرزہ سرائی
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے خلاف ٹوئٹ کی ہے۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں سپریم کورٹ کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ اپنے بنیادی کام سے کام رکھے، اس کا کام بنیادی حقوق کا تحفظ ہے، عدالتوں کی بنیادی حقوق پر کارکردگی شرم ناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتیں اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور ہمیں سیاسی نظام پر بھاشن دینا بند کریں، سیاسی نظام میں تبدیلی پاکستان کے عوام کا حق ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب فواد چوہدری کی جانب سے اس قسم کا بیان آیا ہے، وہ ماضی میں بھی ایسے بیانات دیتے رہے ہیں، اُس وقت بھی اُن کے بیانات سے کوئی محفوظ نہیں تھا اور آج بھی اسی روش پر گامزن ہیں۔