ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد: ایل پی جی کی قیمت بھی بڑھادی گئی، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 79 پیسے فی کلو اضافہ کردیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 79 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 215 روپے 95 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ گھریلو سلنڈر 139 روپے 13 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2548 روپے 29 پیسے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 535 روپے کا اضافہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد کمرشل سلنڈر 9804 روپے کا ہوگیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔