سینئر سیاست دان ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ انتقال کرگئیں

کراچی: سینئر سیاست دان اور ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ انتقال کر گئیں، وہ کافی علیل اور وینٹی لیٹر پر تھیں۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے والدہ کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
اُن کی والدہ کراچی کے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھیں اور ان کی عمر 85 برس بتائی جاتی ہے۔
ترجمان کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کی نماز جنازہ پی آئی بی کے ایم سی گراؤنڈ میں بعد نماز عصر ادا ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔