سابق امیر البحر ایڈمرل (ر) فصیح بخاری انتقال کرگئے

اسلام آباد: سابق امیر البحر ایڈمرل (ر) فصیح بخاری انتقال کر گئے۔
سابق نیول چیف کے اہل خانہ نے فصیح بخاری کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی نماز جنازہ کل چک شہزاد میں ادا کی جائے گی۔
خیال رہے کہ ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری مئی 1997 سے اکتوبر 1999 تک پاکستان نیوی کے سربراہ رہے اور پھر اکتوبر 2011 سے لے کر مئی 2013 تک قومی احتساب بیورو (نیب) کے سربراہ بھی رہے۔
فصیح بخاری 1942 میں پیدا ہوئے، 1959 سے لے کر 1999 تک پاکستان نیوی میں خدمات سرانجام دیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔