کورونا ویکسین کل سے شہریوں کو لگائی جائے گی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ چین سے آنے والی ویکسین آج شام تک صوبوں کو پہنچادی جائے گی اور کل بروز بدھ سے شہریوں کو ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ویکسین مفت لگائی جائے گی، فرنٹ لائن ورکرز کے بعد 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، اس کے باوجود احتیاط ضروری ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔