ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

مسلم لیگ (ن) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔تفصیلات کے مطابق تفصِلات کے مطابق رکن اسمبلی سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا ہے جو کہ غریب افراد کی پریشانی میں اضآفہ کر رہی ہے، خیال رہے کہ حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں بھی 10روپے اضافہ کردیا ہے جس سے گھریلو سلنڈرکی قیمت 122 روپے بڑھ کر1 ہزار 863 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت 471 روپے بڑھ کر 7 ہزار 168 روپے ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔