جسم میں وٹامن بی 3 کی زائد مقدار دل کی صحت کے لیے خطرناک قرار

کلیولینڈ: ماہرین نے دل کی بیماری کے عوامل میں ایک حالیہ اضافے سے متعلق انکشاف کیا ہے، جسم میں وٹامن بی 3 کا مطلوبہ مقدار سے زائد ہونا اس کی وجہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں کلیولینڈ کلینک لرنر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محققین نے اپنی تحقیق میں بتایا کہ جسم میں پایا جانے والا ایک عام بی وٹامن جسے niacin یا وٹامن بی 3 کہا جاتا ہے کی زیادہ مقدار دل کی بیماری کا باعث بن سکتی ہے۔
مطالعے کے سرکردہ مصنف اور سینٹر فار کارڈیو ویسکولر ڈائیگناسٹکس اینڈ پریوینشن کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر اسٹینلے ہیزن نے پریس ریلیز میں کہا کہ وٹامن بی 3 اور دل کی بیماری کے درمیان تعلق کی تلاش اس تحقیق کا اصل مقصد نہیں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارا ابتدائی مقصد خون میں ایسے مرکبات کی نشاندہی کرنا تھا جو مستقبل میں ہارٹ اٹیک، فالج یا موت کے خطرے کے روایتی عوامل جیسے ذیابیطس، کولیسٹرول یا بلڈپریشر وغیرہ سے جدا ہوں۔
ڈاکٹر نے بتایا کہ مطالعے کے دوران ایک مرکب 4PY کی نشان دہی کی گئی جو مستقبل میں دل کی بیماری سے منسلک تھا اور بعد میں یہ پتا چلا کہ 4PY جسم میں niacin (وٹامن B3) کی زیادتی کے سبب بنتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔