انگلینڈ کی لگاتار 13 ون ڈے سیریز فتوحات کا سلسلہ تھم گیا!

مانچسٹر: انگلش ٹیم کا لگاتار 13 ون ڈے سیریز فتوحات کا سلسلہ تھم گیا۔
کینگروز نے انگلستان کا 5 برس سے اپنے گھر میں ناقابل شکست رہنے کا بھرم بھی توڑ دیا، سنچری میکرز گلین میکسویل اور الیکس کیری نے تیسرے میچ میں 212 رنز کی ریکارڈ شراکت سے کینگروز کو 3 وکٹ سے فتح دلادی۔
سیریز بھی 1-2 سے مہمان ٹیم کے نام ہوگئی، 73 رنز پر 5 وکٹیں گنوانے والی ایرون فنچ الیون نے 303 رنز کا ہدف 7 وکٹ پر 2 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔