انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان منسوخ کرنے پر معافی مانگ لی

لندن: پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے معافی مانگ لی۔ چیئرمین این واٹمور کا کہنا تھا کہ فیصلے سے پاکستان سمیت کرکٹ فینز سے معذرت خواہ ہوں۔


انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین این واٹمور نے پاکستان میں سیریز نہ کھیلنے کے فیصلے پر اپنے بیان میں کہا کہ مجھے افسوس ہے فیصلے سے پاکستان میں لوگ مایوس ہوئے، پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ بورڈ کا تھا، فیصلے کے لیے کھلاڑیوں سے مشورہ نہیں کیا گیا تھا، سیزن کی مصروفیات کی وجہ سے ذہنی تندرستی کے لیے فیصلہ کیا گیا، بورڈ نے جو فیصلہ کیا وہ بہت مشکل تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ تفصیلات میں نہیں جاؤں گا، سیکیورٹی اور ویلفیئر کی ایڈوائس پر فیصلہ کیا گیا، ورلڈکپ اور نیوزی لینڈ کے پاکستان سے جانے کے بعد فیصلہ جلد کیا گیا، فیصلے کی بنیادی وجہ کھلاڑیوں کی ویلفیئر ہی تھی، پاکستان کے ساتھ تعلقات نئے سرے سے بنانے ہیں، ہمیں 2022 کے دورے کے حوالے سے دوبارہ فوکس کرنا پڑے گا، پاکستان کے شکر گزار ہیں وہ گزشتہ برس انگلینڈ آئے، اگلے سال شیڈول ٹور کے حوالے سے جو ہوسکا، ہم کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔