شوبز انڈسٹری کے نامور ڈائریکٹر پرمیش اڈیوال کا قبول اسلام

کراچی: پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے منسلک ڈائریکٹر پرمیش اڈیوال نے اسلام قبول کرلیا۔
ڈائریکٹر پرمیش اڈیوال کا تعلق ہندو مذہب سے تھا، تاہم اب انہوں نے اسلام قبول کرتے ہوئے عمرے کی سعادت بھی حاصل کرلی ہے۔
پرمیش نے اپنے انسٹاگرام پر مسجد نبوی ﷺ سے اپنی عبادت کرتے ہوئے ویڈیو جاری کی اور دائرہ اسلام میں آنے سے متعلق اعلان کیا۔
پرمیش کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو پر عاطف اسلم کی قوالی تاجدار حرم لگائی گئی ہے جب کہ ویڈیو میں پرمیش کو عقیدت و احترام سے ہاتھ باندھے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
پرمیش نے انسٹا اسٹوری پر مدینہ منورہ سے لی گئی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
ڈائریکٹر کی جانب سے ویڈیو شیئر کرتے ہی وائرل ہوگئی، جس پر شوبز ستاروں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
خیال رہے کہ پرمیش اڈیوال پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے گزشتہ کئی سال سے منسلک ہیں، ان کے کامیاب پروجیکٹس میں پنجاب نہیں جاؤں گی اور عشرت میڈ ان چائنہ شامل ہے۔
مزید برآں پرمیش اڈیوال نے بہت سے ڈارموں کے او ایس ٹی کے لیے ہدایت کاری کے بھی فرائض سرانجام دیے ہیں، ساتھ ہی مشہور اشتہاروں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔