مری کے سرکاری ریسٹ ہاؤسز، دفاتر سیاحوں کیلیے کھولنے کا حکم

مری: مری کو آفت زدہ قرار دے کر پنجاب حکومت نے ایمرجنسی نافذ کردی۔
مری کی صورت حال انتہائی خراب ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری ریسٹ ہاؤسز اور سرکاری دفاتر کو سیاحوں کے لیے کھولنے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعلیٰ بزدار نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیدا شدہ صورت حال میں سیاحوں کو ہر ممکنہ طریقے سے ریلیف دیا جائے۔
عثمان بزدار نے مری میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، سیاحوں کو ضروری امدادی اشیاء بھی فراہم کی جائیں اور انہیں ہر ممکنہ طریقے سے ریلیف دیا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی اور دیگر شہروں سے اضافی مشینری اور عملہ مری بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ مری میں سیاحوں کے شدید رش اور برف باری کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں جب کہ 19 افراد کی گاڑیوں میں ہی اموات ہوچکی ہے جس کی تصدیق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔