برطانیہ میں کورونا پابندیوں کا خاتمہ

لندن: آج سے برطانیہ میں کورونا پابندیاں اٹھالی گئیں، برطانیہ کی حکومت کے اس فیصلے پر حزب اختلاف کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔
کورونا پابندیاں ختم ہونے پر برطانیہ میں سنیما، تھیٹر، کھیلوں کے ایونٹ اور دیگر تقریبات میں سو فیصد مہمان بلانے کی اجازت ہوگی۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور چانسلر رشی سونک نے قرنطینہ اختیار کرلیا۔ ڈین ڈاؤننگ اسٹریٹ کا کہنا ہے وزیراعظم اجلاسوں میں ورچوئل شرکت کریں گے۔
برطانوی وزیراعظم نے وزیر صحت ساجد جاوید سے ملنے کے بعد تنہائی اختیار نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر اپوزیشن نے شدید تحفظات ظاہر کیے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔