عوام پر پھر برق آگری، بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد: عوام الناس پر ایک بار پھر برق گرادی گئی، خطے میں سب سے مہنگی بجلی استعمال کرنے پر مجبور عوام کے ساتھ ایک اور ہاتھ کردیا گیا۔
تازہ ترین یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ حکومت نے بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا نے بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے اور اس حوالے سے نیپرا نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اضافی وصولیاں جنوری کے بلوں میں کی جائیں گی جب کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔