بچت کی خاطر کمرشل فیڈرز پر شام7 بجے بجلی بندکرنےکا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: بجلی بحران سنگین شکل اختیار کرگیا ہے، جس کے تدارک کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا گیا، نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کی بچت کے لیے وزارت پاور ڈویژن نے سمری تیار کرلی۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سمری کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی، سمری کے مطابق ملک بھر کےکمرشل فیڈرز کو شام 7 سے رات 10 بجے تک بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، کمرشل فیڈرز پر دن کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہےکہ کمرشل فیڈرز کی بندش سے 5 ہزارمیگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی، شام 7 سے رات 11 بجے تک ٹیوب ویل کے فیڈر ز کی بجلی بھی بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیوب ویل والے فیڈرزبند ہونے سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ان تجاویز کی اسی ہفتے وزیراعظم اور کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہےکہ تاجروں کی جانب سے دکانیں جلد بند کرنے سے انکار پر متبادل تجاویز تیار کی گئی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔