پاکستان میں کورونا سے مزید 8 افراد جان کی بازی ہارگئے

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید8افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار753 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید391 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار22ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 46ہزار457کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.84فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 76ہزار233، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار194، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار310،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار811، بلوچستان میں 33 ہزار491، آزاد کشمیر میں 34 ہزار570 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار413 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار031افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار622، خیبرپختونخوا 5 ہزار855، اسلام آباد 957، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 360 اور آزاد کشمیر میں 742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔