نئے مشیر برائے احتساب و داخلہ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد: شہزاد اکبر کے مستعفی ہونے کے بعد وزیراعظم کے نئے مشیر برائے داخلہ و احتساب مقرر کیے جانے والے بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

مشیر برائے احتساب بریگیڈیئر(ر) مصدق عباسی وزارت داخلہ میں اپنے دفتر پہنچے اور عہدے کا چارج سنبھالا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم کے سابق مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیا تھا اور سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا تھا امید ہے کہ عمران خان کی زیر قیادت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔
بعدازاں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے شہزاد اکبر کے استعفے کی وجوہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ شہزاد اکبر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے وکالت کے کیریئر کو زیادہ وقت دینا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کی جماعتی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے رہیں گے اور ہم ان کے اس نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔