دُنیا کا سب سے قیمتی اور مہنگا ماسک!

تل ابیب: پچھلے برس جب کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا تو ہر جگہ ماسک کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا اور اب وقت گزرنے کے ساتھ ان ماسکس کو مزید جدت سے آشنا کیا جارہا ہے۔
اب لوگ بالخصوص خواتین وبا سے بچنے کے ساتھ ماسک کو فیشن کے طور پر بھی استعمال کررہی اور خوبصورت ماسک کو ترجیح دے رہی ہیں۔
حال ہی میں اسرائیل کی ایک لگژری جیولری برانڈ کے سربراہ اساک لیوی نے ایک فیس ماسک تیار کیا ہے جو دنیا کا سب سے مہنگا اور قیمتی ماسک ہے۔


انہوں نے کہا کہ ان کے ایک پرانے کسٹمر نے انہیں ایک ایسا ماسک بنانے کا چیلنج دیا تھا جو ایف ڈی اے سے منظور شدہ ہو اور ساتھ ہی وہ دنیا کا سب سے مہنگا ماسک ہو۔
اساک لیوی نے کہا کہ یہ ماسک بنانا ہمارے لیے کافی مشکل تھا کیونکہ ہمیں اس ماسک میں جواہرات لگانے تھے اور ساتھ ہی اسے آرام دہ بھی بنانا تھا۔
لگژری جیولری برانڈ کے سربراہ نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر 15 لاکھ ڈالر مالیت کا ماسک تیار کیا جس میں 250 گرام 18 کیرات سونا اور 3 ہزار 608 کے قریب قدرتی کالے اور سفید ہیرے لگائے گئے، اس ماسک کا وزن 9 اونس ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔