24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 34 مریض جاں بحق

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 756 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے مزید چونتیس افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 929 ہو گئی جبکہ کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 696 ہو گئی ہے،جب کہ 1 ہزار 677 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 38 ہزار 384 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1057 کورونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 885 ہوگئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔