بارش کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں آج تمام نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

بارش کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں آج تمام نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
کراچی میں بارش کے باعث آج ہونے والے انٹر بورڈ کے امتحانات اور بارہویں جماعت کے پریکٹیکلز بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔
ترجمان انٹربورڈ کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج بھی تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے اس لیے پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں جبکہ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
کراچی میں جمعے کے روز سے جاری بارش رات گئے تک جاری رہی اور محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتے کو بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔
اس کے علاوہ حیدرآباد میں بھی بادل جم کربرسے ، بارش کےبعد لطیف آباد، قاسم آباد سمیت شہر کےمختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔