اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی قیمت 2 روپے گھٹ گئی

کراچی: کاروبار کے آغاز پر آج (جمعہ) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کمی دیکھی گئی جس سے ڈالر 200 روپے کا ہوگیا۔
ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی اور اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔
حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے لیٹر تک کا بڑا اضافہ کیا ہے جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
جمعرات کو کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 202 روپے ایک پیسے پر بند ہوا۔
جمعہ کو کاروبار کے آغازپر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کمی دیکھی گئی جس سے ڈالر 200 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جارہی ہے اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 900سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔