روپے کی بے توقیری جاری، ڈالر بلند ترین سطح پر براجمان

کراچی: پاکستانی روپے کی بے توقیری کا سلسلہ جاری ہے، اس کی قدر میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے اور ہر روز ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر براجمان نظر آرہا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز انٹر مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 170 روپے کی ریکارڈ سطح پر جانے کے بعد 169 روپے 96 پیسے ہوگئی تھی، تاہم کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری رہا اور پاکستانی کرنسی کی قدر میں مزید 52 پیسے کمی دیکھی گئی۔
بدھ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت خرید 170 روپے 48 پیسے پر جاپہنچی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 171 روپے 30 پیسے جب کہ قیمت فروخت 172 روپے 55 پیسے رہی۔
ماہرین معاشیات کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں تاریخی بڑھوتری کی سب سے بڑی وجہ ملک کا بڑھتا ہوا درآمدی بل ہے جو تجارتی اور جاری کھاتوں کے خسارے میں بے تحاشا اضافہ کررہا ہے، اس کی وجہ سے پاکستانی کرنسی پر بہت زیادہ دباؤ ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔