ڈالر کی قدر میں کمی، سونا بھی 1200 روپے سستا

کراچی: ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور سونے کی قیمت میں بھی فی تولہ 1200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 27 پیسے سستا ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 281 روپے 40 پیسے ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 5 پیسے کم ہو کر 281 روپے67 پیسے پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ انٹربینک میں نئے سال کے پہلے ہفتے میں ڈالر 46 پیسے سستا ہوا۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کم ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار 200 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 17 ہزار روپے ہے۔
دس گرام سونے کا بھاؤ 1028روپے کم ہوکر ایک لاکھ 86 ہزار 43 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 9 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 48 ڈالر ہے۔
پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیئم شامل کر کے 2 ہزار 58 ڈالر فی اونس ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔