ڈالر سستا، سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کم ہورہی ہے، روپیہ استحکام حاصل کررہا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر15 پیسے سستا ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 284 روپے 38 پیسے ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 44 پیسے کم ہوکر 284 روپے 53 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 25 پیسے کم ہوکر 285 روپے 25 پیسے ہے۔
ملک بھر میں آج سونے کے بھاؤ میں ہزاروں روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4200 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد سونے کا فی تولہ بھاؤ 2 لاکھ 19 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی کے ساتھ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 601 روپے کم ہوکر ایک لاکھ88 ہزار 100 روپے ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 37 ڈالر کم ہوکر 2037 ڈالر فی اونس ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔