بھوک سے تنگ کتے نے گھر جلا ڈالا، مالک کو بھاری نقصان

کینساس: بھوک سے تنگ پالتو کتے نے اپنے مالک کا گھر جلاڈالا، بھوک کے باعث کتے نے چولھا کھول دیا، جس سے ہولناک آگ بھڑک اٹھی اور گھر کو نقصان بھی پہنچا۔
یہ واقعہ امریکی ریاست میسوری کے شہر کینساس میں پیش آیا جب ایک کتے نے چولھے پر رکھی اشیاء کو کھانے کی کوشش کی تو اچانک اس سے گیس کی چابی کھل گئی جس سے لگنے والی آگ نے گھر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
یہ گھر رِس لیک میں واقع تھا اور آگ لگنے پر فائر بریگیڈ نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر پہلے دو کتوں کو بچایا اور اس کے بعد گھر کی آگ کو ٹھنڈا کیا۔ اس وقت گھر میں پالتو کتوں کے علاوہ کوئی اور موجود نہ تھا۔

اس کے بعد سیکیورٹی کیمروں کی محفوظ کردہ ویڈیو دیکھی گئی تو معلوم ہوا کہ چولہے پر فرائی پین رکھا تھا۔ جب کتے نے اسے کھانے کی کوشش کی تو اس سے غیرارادی طور پر گیس کی چابی کھل گئی۔ لگ بھگ آٹھ منٹ تک کھانا گرم ہوا اور اس کے بعد جل کر بھڑک اٹھا جس سے اطراف میں آگ لگی اور اس نے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چکنائیوں کے باعث کھانا گرم ہوا اور اس نے آگ پکڑلی تھی۔

اگرچہ اس واقعہ میں کتوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم آگ کی شدت نے گھر کو ہزاروں ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔