کراچی میں دورانِ کھدائی دو قدیم مجسموں کی دریافت

کراچی: شہر قائد کے اولڈ سٹی ایریا لی مارکیٹ میں کھدائی کے دوران دو قدیم مجسمے دریافت ہوئے ہیں۔
میئر کراچی کا سماجی رابطے کی سائٹ پر مجسموں دریافت ہونے سے متعلق پوسٹ کی اور بتایا کہ مجسموں کی تاریحی حقیقت اور اہمیت کا تعین ماہرین سے کرایا جائے گا، ان کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔
کے ایم سی کے تحت اولڈ سٹی ایریا لی مارکیٹ بحالی کا کام جاری تھا، کھدائی کے دوران دو قدیم طرز کے مجسمے ملے جو بالکل درست حالت میں دکھائی دے رہے ہیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ان مجسموں کی آثار قدیمہ کے ماہرین سے جانچ کرائی جائے گی، تاکہ ان کی تاریخی حیثیت کے بارے میں معلوم ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ کلچر حکام سے بھی رابطہ کیا گیا، وہ تعین کریں گے یہ کتنے سال پرانے مجسمے ہیں، ان کی کیا حیثیت ہے اور کیا ماضی میں ملنے والے مجسموں سے کوئی مشابہت رکھتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ جس مقام سے یہ مجسمے ملے، وہاں کھدائی احتیاط سے کی جارہی ہے تاکہ اگر کوئی مجسمے وہاں موجود ہوں تو ان کو محفوظ بنایا جائے، ان مجسموں کی سائنسی بنیادوں پر بھی تحقیقات کی جائیگی تاکہ تمام صورت حال واضح ہوجائے، مختلف محکمے اس پر کام کریں گے۔
ترجمان کے ایم سی کا کہنا ہے کہ جب مکمل تفصیلات حاصل ہوجائیں گی تو میڈیا سے شیئر کریں گے، تاہم دریافت ہونے والے مجسمے بالکل درست حالت میں اور برصغیر میں ملنے والی قدیم مورتیوں سے ملتے جلتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔