ضلع اٹک سے سونے کے ذخائر دریافت، 600 ارب کا ریونیو جنریٹ ہوگا

لاہور: سونے کے ذخائر کی پنجاب کے ضلع اٹک سے دریافت ہوئی ہے۔
صوبائی وزیر کان کنی و معدنیات ابراہیم حسن مراد نے دعویٰ کیا ہے کہ اٹک میں سونے کے ذخائر دریافت ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سونے کے ذخائر کی مجموعی مالیت 28 لاکھ تولہ ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق 600 ارب روپے کا ریونیو جنریٹ ہوگا جب کہ اس حوالے سے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی رپورٹ مکمل ہوگئی ہے۔
ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ پلیسر گولڈ کے 9 بلاکس کی نشان دہی ہوچکی ہے جن کی جلد نیلامی کردی جائے گی۔
ابراہیم حسن مراد نے واضح کیا کہ جیولوجیکل سروے پاکستان نے 127 سیمپلز کا معائنہ کیا۔ سیمپلز میں گولڈ کے ساتھ زنک، سلور، نکل، میگنیز، کاپر وغیرہ کی نشان دہی بھی ہوئی ہے۔
ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ پلیسر گولڈ کے ذخائر کی ریسرچ 75 اسکیئر کلومیٹر تک کی گئی ہے، تاہم معدنیات کے شعبے سے ملکی معیشت کو استحکام ملے گا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔