پاکستان سمیت دُنیا بھر میں واٹس ایپ سروس کی بندش اور بحالی

کیلے فورنیا: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی واٹس ایپ سروس بحال ہوگئی۔
دُنیا کے متعدد ممالک میں سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ کی سروسز قریباً ڈیڑھ گھنٹہ متاثر رہیں، جس کی وجہ سے صارفین کو رابطوں اور ضروری امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
واٹس ایپ کی مالک میٹا کمپنی کے ترجمان نے یہ بیان ضرور جاری کیا تھا کہ واٹس ایپ سروس جلد از جلد بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تاہم واٹس ایپ بند ہونے کی کوئی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی اور کمپنی نے بھی وجہ کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹس کے ڈاؤن ہونے پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹکٹر نے بھی واٹس ایپ سروس متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال ماہ اکتوبر میں ہی تین بڑی سوشل میڈیا سروسز فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ ایک ساتھ بند ہوگئے تھے جس کی وجہ سے کروڑوں صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔