ہارس ٹریڈنگ میں عمران کے ملوث ہونے کا انکشاف، نئی آڈیو لیک

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔
لیک آڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ آپ کو بڑی غلط فہمی ہوگئی ہے کہ جناب اب نمبر گیم پوری ہوگئی ہے، یہ نمبر ایسا ہے نہیں، ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہوگیا ہے۔
عمران خان کو آڈیو میں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ اب سے لے کر 48 گھنٹے is a long long time، اس میںٕ بڑی چیزیں ہورہی ہیں، میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں، جو ہم پبلک نہیں کرسکتے۔

عمران خان کہہ رہے ہیں کہ 5 تو میں خرید رہا ہوں، میرے پاس ہیں پانچ، میں نے میسج دینا ہے کہ وہ جو پانچ ہیں نا وہ پانچ بڑے اہم ہیں، اس کو کہیں کہ اگر وہ ہمیں پانچ سیکیور کردے نا وہ والا، 10 ہوجائیں گے تو یہ گیم ہمارے ہاتھ میں ہے۔
لیک آڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ اس وقت قوم الارم ہوئی ہے، یعنی across the board لوگ چاہ رہے ہیں کہ کسی طرح ہم جیت جائیں، تو اس میں کوئی فکر نہ کریں کہ یہ ٹھیک ہے یا غلط ہے، کوئی بھی حربہ ہو۔
عمران خان کو آڈیو میں یہ کہتے بھی سنا جاسکتا ہے کہ ایک ایک بھی کوئی اگر توڑ دیتا ہے تو اس سے بھی بڑا فرق پڑے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان کی دو آڈیوز لیک ہوچکی ہیں جس میں وہ مبینہ دھمکیوں والے امریکی سائفر سے متعلق گفتگو کررہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔