ڈائریکٹر کسٹم سے گورنر نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ اور VOS کے اسسٹنٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر کی ملاقات

کراچی: ڈائریکٹر کسٹم اکیڈمی پاکستان ڈاکٹر صادق اللہ خان سے گورنر نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ دانیال جیلانی اور وائس آف سندھ (VOS) کے اسسٹنٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر چوہدری اسامہ سعید نے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔
اس اہم ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور زیر بحث آئے۔ ڈائریکٹر کسٹم نے وائس آف سندھ کی وادی مہران کی ثقافت و تہذیب کے حوالے سے خدمات کو سراہا اور سندھ کے لیے قابل قدر کام کرنے کے امر کی تحسین کی۔
ڈائریکٹر کسٹم نے گورنر نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ دانیال جیلانی کی تعریف کی اور نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کے نوجوانوں کی بہتری کے لیے کاموں کو سراہا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔