کیا چین نے پانڈا کتوں کی نئی نسل متعارف کرادی
بیجنگ: چین میں پانڈا کتوں کی دھوم مچی ہوئی ہے، وہاں کے ایک چڑیا گھر نے دو کتوں پر رنگ کرکے پانڈا بناکر نمائش کے لیے پیش کردیا۔
چین کے قومی جانور کی مشابہت رکھنے والے رنگے ہوئے کتوں کی ویڈیو ایک شخص نے جنوبی گوانگ ڈونگ صوبے میں قائم ایک چڑیا گھر کے دورے کے دوران بنائی۔
پیر کو ڈویون (ٹک ٹاک کا چینی ورژن) پر پوسٹ کی جانے ویڈیو وائرل ہوگئی اور اس کو 14 لاکھ بار شیئر کیا گیا جب کہ 7 لاکھ 25 ہزار سے زائد بار لائیک کیا گیا۔
چڑیا گھر کی منیجر نے بتایا کہ یہ کتے اس وقت وہاں توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ یہ چاؤ چاؤ کتے ہیں جن کو (پانڈا کے طور پر) رنگا گیا ہے۔