افغان زلزلہ زدگان کو امداد فراہم کرنے کیلیے تیار ہیں، آئی ایس پی آر
راولپنڈی: افغانستان میں زلزلے کے باعث ایک ہزار سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پاک فوج نے افغانستان میں زلزلہ زدگان کو امداد فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ افواج پاکستان افغانستان کے زلزلہ متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کو تیار ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسز چیفس نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے اورسیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔