عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ، تیاری مکمل

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے لاہور کی 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کی قیادت میں ٹیم مقامی پولیس کی مدد سے عمران خان کو گرفتار کرے گی۔ عمران خان کو گرفتاری کے بعد اسلام آباد سے آئی ہوئی ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے پہلے عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کرنے کا پروگرام بنایا تھا، مگر کارکنوں کے شدید ردعمل کو دیکھتے ہوئے اب ہائی کورٹ میں پیش ہونے کے بعد گرفتار کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے اور پولیس نے تیاری مکمل کرلی ہے۔
پولیس ایف آئی اے کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ ایف آئی اے اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے اس سلسلے میں وکلا کی مختلف تنظیموں سے بھی مشاورت مکمل کرلی ہے تاکہ وکلاء سے تصادم کی صورت حال پیدا نہ ہو۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔