محسن داوڑ، منظور پشتین سمیت 4 ملزمان اشتہاری قرار

کراچی: شہر قائد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور دیگر کے خلاف اشتعال انگیز تقریر سے متعلق مقدمے میں محسن داوڑ سمیت 4 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو رکن قومی اسمبلی علی وزیر و دیگر کے خلاف اشتعال انگیز تقریر سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے محسن داوڑ سمیت چار ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔ مفرور قرار دیے گئے دیگر ملزمان میں محمد شفیع، ہدایت اللہ پشتین اور دیگر شامل ہیں۔ عدالت نے چاروں مفرور ملزمان کا کیس داخل دفتر کردیا۔
عدالت میں مفرور ملزمان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ چاروں مفرور ملزمان کے نام پر کوئی جائیداد نہیں۔ رپورٹ مختیار کار سب ڈویژن کراچی، بلدیہ ٹاؤن، ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اور ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔
ان ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ درج ہے۔ کیس میں علی وزیر گرفتار اور عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔