اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہوگی: آصف زرداری

اسلام آباد: آصف علی زرداری نے احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہوگی، یہ حکومت ہے ہی نااہل، معیشت کی تباہی تک احتساب کا سلسلہ جاری رہے گا۔
زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان یہ صورت حال کیا سنبھالیں گے، انہوں نے اپنے سیاست دان ہی مشکل سے سنبھالے ہوئے ہیں۔
دوسری طرف سابق صدر آصف علی زرداری نے آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر بری کرنے کی استدعا کردی۔
زرداری اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ہمراہ احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کے روبرو پیش ہوئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔