پاکستانی حساس اداروں کی بڑی کارروائی، بھارت کا سائبر حملہ ناکام بنادیا!


راولپنڈی: پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں نے بھارت کا بڑا سائبر حملہ ناکام بنادیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے ایک بڑے بھارتی سائبر حملے کا سراغ لگالیا، دشمن نے پاکستان کے خلاف متعدد سائبر جرائم کا ارتکاب کرنے کی کوشش کی، بھارتی خفیہ ادارے دھوکا دہی سے پاکستانی سرکاری اور دفاعی حکام کے موبائل فونز اور دیگر آلات ہیک کرنا چاہتے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن خفیہ اداروں کے مختلف اہداف کی تحقیقات کی جارہی ہیں، پاک فوج نے ان سائبر حملوں کو روکنے کے لیے ضروری حفاظتی انتظامات بڑھادیے ہیں جب کہ سائبر سیکیورٹی کے ایس او پیز (معیاری طریقہ کار) کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔
آئی ایس پی آر نے بیان میں مزید کہا کہ تمام حکومتی اداروں کو حملوں کے نقصان کا پتا لگانے اور سائبر سیکیورٹی کے اقدامات بڑھانے کے لیے سفارشات ارسال کردی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔