دنیا بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ سے تجاوز

واشنگٹن، برازیلیا ، نئی دہلی سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ سے تجاوز کر گئی، امریکا، برازیل اور بھارت میں روزانہ ہزاروں نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 63 لاکھ 32 ہزار سے زائد ہے۔ امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 67 ہزار ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔دوسرے نمبر پر برازیل ہے جہاں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 31 لاکھ 12 ہزار ہوگئی جبکہ اموات 1 لاکھ 4 ہزار ہوگئی ہیں۔بھارت کورونا وائرس کیسز کے لحاظ سے دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے، بھارت میں اب تک 23 لاکھ 30 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار 197 ہوچکی ہے۔ کورونا وائرس کیسز کے حوالے سے روس اور جنوبی افریقہ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔ وبا کے آغاز میں سب سے زیادہ متاثر ملک اٹلی میں کئی روز سے کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا جبکہ چین میں ایک بار پھر کورونا وائرس سر اٹھاتا دکھائی دے رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں چین میں 25 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس سے گزشتہ روز نئے کیسز کی تعداد 44 تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔