سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائیاں، 8 خطرناک دہشت گرد گرفتار

لاہور: پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی نے اپنی کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب کے ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور بم بنانے کا دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
لاہور میں کارروائی کے دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان سے ہے، دہشت گردوں کی شناخت مشتاق، سمیع اللہ، عادل جمال اور اسامہ کے نام سے ہوئی ہے۔
حافظ آباد سے ممشالی خان نامی دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا، ممشالی خان کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، گرفتار دہشت گرد کالعدم تنظیم کے لیے فنڈز اکٹھے کررہا تھا، گوجرانوالا سے عبدالرحمان نامی دہشت گرد گرفتار کیا گیا جس کا تعلق کلعدم تنظیم داعش سے ہے، شیخوپورہ سے کاشف محمود اور منصور نامی دہشت گرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشت گرد وال چاکنگ کے ذریعے فرقہ وارانہ فسادات پھیلانا چاہتے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔