کرکٹر وہاب ریاض کی بھی میدان سیاست میں انٹری

لاہور: پاکستان کے تیز گیند باز وہاب ریاض نے بھی سیاست کے میدان میں انٹری دے دی۔
وہاب ریاض پنجاب کی نگراں کابینہ میں وزرات کھیل کی ذمے داریاں نبھائیں گے، تاہم وہاب ریاض ان دنوں بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کھیلنے کے لیے ڈھاکا میں موجود ہیں۔ اس لیے ان کے بھائی احسن ریاض نے وہاب کے نگراں کابینہ کا حصہ بننے کی تصدیق کردی ہے۔
احسن ریاض کا کہنا ہے کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی مصروفیات کی وجہ سے بھائی نگراں وزیر کا حلف نہیں اٹھاسکے، وہ جلد واپس آکر حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق نگراں کابینہ میں قومی فاسٹ بولر کو اسپورٹس منسٹری دی جائے گی۔
دوسری جانب پنجاب کے نامزد 11 نگراں وزرا میں سے 8 نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نگراں وزرا سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں ایس ایم تنویر، ڈاکٹرجاوید اکرم، ابراہیم مراد، بلال افضل، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، سید اظفر، علی ناصر اور عامر میر شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔