آئی ایم ایف سے اسی ماہ معاہدہ ہونے کی امید ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امید ہے آئی ایم ایف سے اسی ماہ معاہدہ ہوگا اور مشکلات سے نکلیں گے۔
وزیراعظم نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اس دہانے پر کھڑا ہے جہاں ایک ایک پائی بچارہے ہیں، یہ ایک مشکل وقت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف سے امید ہے کہ اسی مہینے معاہدہ ہوجائے اور مشکلات سے باہر ہوجائیں گے، ہمیں بہت مشکل حالات میں حکومت ملی لیکن اتحادی حکومت اس ملک کو مشکلات سے نکالے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فارن ایکسچینج ریزرو کو دیکھ کر امپورٹ کی فوقیت کے لحاظ سے فہرست تیار کی ہے، امپورٹ میں کس کو فوقیت ہونی چاہیے ہم نے اس کی فہرست بنائی ہے، اس میں کھانے پینے کی اشیا اور ادویہ سمیت دیگر چیزیں فہرست میں شامل ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم کب تک دوسروں کے سہاروں پر چلیں گے؟ سفر مشکل ضرور مگر ناممکن نہیں لیکن شرط ہے قربانی اور ایثار سے کام لینا ہوگا اور دن رات محنت کرنا ہوگی، یہ ملک خداداد آگے بڑھے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔