صہیب مقصود ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر کیوں ہوئے؟

لاہور: صہیب مقصود انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر ہوگئے۔
صہیب مقصود نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے، جس کے بعد ان کی ورلڈکپ میں شرکت پر سوالیہ نشان تھا۔
پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اور فزیو کلف ڈیکن نے کچھ دیر قبل صہیب مقصود کی انجری کا جائزہ لیا اور انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ صہیب مقصود کے متبادل کا فیصلہ جلد کردیا جائے گا۔
اس حوالے سے باوثوق ذرائع کے مطابق صہیب مقصود کے متبادل کے طور پر سابق کپتان شعیب ملک کا نام بھی زیر غور ہے اور زیادہ تر اُنہی کو ورلڈکپ کا حصہ بنانے کے چانسز ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔