کورونا پابندیاں مزید سخت، عبادت گاہوں میں ویکسینیٹڈ افراد ہی جاسکیں گے

اسلام آباد: این سی او سی نے مساجد اور عبادت گاہوں میں صرف ویکسین شدہ افراد کو ہی داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
این سی او سی کے اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی کورونا صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں مساجد اور عبادت گاہوں کے لیے ضروری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کو ہی مساجد اور عبادت گاہوں میں جانے کی اجازت ہوگی۔
این سی او سی نے ہدایت کی کہ مساجد سے کارپٹ اٹھا دیے جائیں، مساجد اور عبادت گاہوں میں 6 فٹ کا فیصلہ رکھا جائے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس میں کہا گیا کہ بزرگ اور مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد گھر پر نماز پڑھنے کو ترجیح دیں، کم سے کم لوگ مساجد آئیں اور نمازی گھر سے وضو کر کے مسجد آنے کو ترجیح دیں۔
این سی او سی کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ مساجد میں سینیٹائزرکا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے اور کھلی فضا میں عبادت کی جائے، ہوا کے لیے کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھے جائیں، نماز جمعہ کا خطبہ مختصر رکھا جائے۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا کی پانچویں لہر جاری ہے اور مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔