کورونا وبا 131 زندگیاں نگل گئی، 4207 نئے مریض!

اسلام آباد: کورونا وبا مزید 131 زندگیاں نگل گئی جب کہ 4 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 130 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 12,603,46 ہوگئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 207 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 890,391 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 3 لاکھ 3 ہزار 323، پنجاب میں 3 لاکھ 31 ہزار 102، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 28 ہزار 33، اسلام آباد میں 79 ہزار 789، بلوچستان میں 24 ہزار 223، آزاد کشمیر میں 18 ہزار 469 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 452 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 66 ہزار 282 ہے جب کہ ساڑھے 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 131 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 19 ہزار 987 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 4 ہزار 171 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 804,122 ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔