کورونا وبا 150 زندگیاں نگل گئی، 5480 نئے مریض!
اسلام آباد: کورونا وائرس پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 150 زندگیاں نگل گیا، جس کے بعد اس وبا سے مجموعی اموات کی تعداد 17 ہزار 680 ہوگئی۔
این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 13 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,739,02 ہوگئی۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 480 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 815,711 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 81 ہزار 385، پنجاب میں 2 لاکھ 98 ہزار 818، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 16 ہزار 523، اسلام آباد میں 74 ہزار 640، بلوچستان میں 22 ہزار 118، آزاد کشمیر میں 16 ہزار 931 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 296 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 89 ہزار 838 ہے جب کہ 5 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 150 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد مجموعی طور پر 17 ہزار 680 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 3 ہزار 699 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی تعداد 708,193 ہوگئی ہے۔