کورونا وبا 142 زندگیاں نگل گئی، مجموعی اموات 17 ہزار سے متجاوز

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وبا کے باعث 142 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 4487 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 981 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,632,91 ہوگئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 487 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 804,939 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 79 ہزار 272، پنجاب میں 2 لاکھ 93 ہزار 468، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 14 ہزار 661، اسلام آباد میں 73 ہزار 804، بلوچستان میں 21 ہزار 803، آزاد کشمیر میں 16 ہزار 659 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 272 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 87 ہزار 794 ہے جب کہ 5 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 142 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد مجموعی طور پر 17 ہزار 329 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 5 ہزار 770مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی تعداد 699,816ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔