کورونا وبا سے 118 افراد جاں بحق، 5395 نئے مریض!

اسلام آباد: کورونا وبا کی تیسری لہر کے وار تیزی کے ساتھ جاری ہیں، جان لیوا وائرس نے آج 118 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جب کہ 5 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار 685 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 10,942,77 ہوگئی۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 395 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 739,818 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 70 ہزار 310، پنجاب میں 2 لاکھ 58 ہزار 441، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 2 ہزار 290، اسلام آباد میں 68 ہزار 66، بلوچستان میں 20 ہزار 580، آزاد کشمیر میں 14 ہزار 978 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 153 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 77 ہزار 294 ہے جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کورونا سے مزید 118 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 15 ہزار 872 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 4 ہزار 740مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی تعداد 646,652 ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔