کورونا کی تباہ کاریاں: 135 افراد جاں بحق، 4681 نئے مریض!

اسلام آباد: کورونا کی تیسری لہر کے باعث ایک روز میں 135 مریض جاں بحق ہوگئے جب کہ 4 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 92 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 10,878,08 ہوگئی۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 681 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 734,423 ہوگئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 69 ہزار 840، پنجاب میں 2 لاکھ 55 ہزار 571، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ ایک ہزار 45، اسلام آباد میں 67 ہزار 491، بلوچستان میں 20 ہزار 499، آزاد کشمیر میں 14 ہزار 837 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 140 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 76 ہزار 757 ہے جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کورونا سے مزید 135 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 15 ہزار 754 ہوگئی۔ اس سے قبل گزشتہ برس 17 جون 2020 کو ایک دن میں 136 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 3 ہزار 645 مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 641,912 ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔