کورونا سے 48 جاں بحق، 1772 نئے مریض!

اسلام آباد: پاکستان بھر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1 ہزار 772 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جب کہ 48 مریض جاں بحق ہوگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے کورونا وائرس کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 772 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوِئی جب کہ 48 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 783 جب کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 78 ہزار517 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 37 ہزار 308، پنجاب ایک لاکھ 50 ہزار 889، خیبرپختون خوا 64 ہزار 78، بلوچستان میں 18 ہزار 640 کیس، اسلام آباد 40 ہزار 304، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 892 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 672 ہوگئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔