کورونا وبا 64 زندگیاں نگل گئی، 1519 نئے مریض!
اسلام آباد: ملک میں کورونا وبا سے ہلاکتوں کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 64 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مجموعی طور پر 40 ہزار 473 ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح اب تک اس وبا کی تشخیص کے لیے 90 لاکھ 97 ہزار 413 ٹیسٹس کیے جاچکے ہیں۔
ملک بھر میں مزید ایک ہزار 519 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں، اس طرح ملک میں اب تک 5 لاکھ 85 ہزار 435 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوچکی۔ سندھ 2 لاکھ 58 ہزار 904، پنجاب میں ایک لاکھ 74 ہزار 191، اسلام آباد میں 44 ہزار921، خیبر پختونخوا میں 73 ہزار 7، بلوچستان میں 19 ہزار 84، آزاد کشمیر میں 10 ہزار 371 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 957 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 64 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اس طرح پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 76 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 480 افراد جان کی بازی ہار چکے جب کہ سندھ میں 4 ہزار 388، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 96، اسلام آباد میں 503، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد کشمیر میں 307 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 987 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے، اس طرح ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 242 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں اس وقت کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 17 ہزار117 ہے، جن میں سے 1559 مصدقہ مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔