2020 کپاس کی پیداوار کے لحاظ سے ملکی تاریخ کا بدترین سال!

لاہور: شعبہ زراعت سے اچھی اطلاعات سننے میں نہیں آرہیں، کپاس کی فصل بہتر نہ ہونے کے باعث جنوبی پنجاب کے کسان مشکلات کا شکار ہیں۔
سال 2020 کپاس کی فصل کی پیداوار کے لحاظ سے ملکی تاریخ کا سب سے برا سال رہا ہے جس میں صرف 38 لاکھ ایکڑ رقبے پر ہی کپاس کاشت کی جاسکی۔
کپاس کی فی ایکڑ پیداوار کا ہدف 23 من مقرر تھا اور 17 من فی ایکڑ بھی بمشکل ہوپائی جب کہ مجموعی طور پر 55 لاکھ بیلز کی پیداوار ہوئی۔
60 فیصد کاٹن جنگ فیکٹریاں فعال ہی نہ ہوسکیں جس کی وجہ سے ہزاروں افراد کو بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔