کرپشن کیس: فواد چوہدری کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے جہلم میں ترقیاتی منصوبے میں کرپشن کے کیس میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔
عدالت میں جہلم میں ترقیاتی منصوبے میں کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔
نیب پراسیکیوٹر نے درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری نے ٹھیکیدار سے ملی بھگت کرکے کرپشن کی۔
فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ جس زمین کی بات ہورہی ہے وہ میں نے خریدی تھی، لیکن مجھے نیب نے انکوائری میں کبھی نہیں بلایا۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد فواد چوہدری کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔